دنیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 13 لاکھ سے زیادہ جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 79ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ مزدوروں کی عالمی تنظیم آئی ایل او نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کم از کم ایک ارب 25 کروڑ لوگوں کے روز گار کو خطرہ لاحق ہے۔ دریں اثنا چین کے شہر ووہان میں جہاں سے کورونا وائرس ایمرجنسی کی شروعات ہوئی تھی ٹرین، سڑک اور ہوائی راستے شہر سے جانے کے لیے کھول دیے گئے ہیں اور لاکھوں لوگوں کے سفر کرنے کی توقع ہے۔
0 Comments