ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رائیونڈ سے ملحقہ نجی ہاؤسنگ اسکیم میں کوروناوائرس کے 28 پازیٹیو کیس سامنے آگئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نجی ہاؤسنگ اسکیم کی رہائشی 63 سالہ خاتون کوروناوائرس سےانتقال کرگئیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا کے 28 مریضوں میں سے ایک صحت یاب ہوچکا ہے۔
نجی ہاؤسنگ اسکیم میں سب سے پہلے 16 سیکورٹی گارڈز میں کورونا پازیٹیو آیا تھا۔
انتظامیہ اور پولیس نے ہاؤسنگ اسکیم کے آنے جانے والے راستوں پر چیکنگ سخت کردی ہے۔


0 Comments